جہلم کی یونین کونسل مونن کے لیے اڑھائی کروڑ کی گرانٹ منظور، تعمیراتی کام عید کے بعد شروع ہونے کی توقع

جہلم کی یونین کونسل مونن کے عوام کے لیے خوشخبری! وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے یونین کونسل مونن کے ترقیاتی کاموں کے لیے اڑھائی کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کر لی گئی، جس سے اہلِ علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

منظور شدہ گرانٹ کا ایک بڑا حصہ کنتریلہ اور ٹھیکریاں چک عبداللہ کی گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کے لیے مختص کیا گیا ہے، جو ان علاقوں میں عرصہ دراز سے موجود بنیادی مسائل کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس منصوبے کے تحت سڑکوں کی بحالی، نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی ہدایت پر چند ماہ قبل علاقے کا تفصیلی دورہ کیا گیا، جس میں سماجی کارکنان اور یوتھ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ان نمائندوں میں شعیب ڈار، چوہدری جنید، حاجی جواد گورسی اور میاں عزیز الرحمن شامل تھے، جنہوں نے مقامی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔ ان کی کاوشوں اور اہلِ علاقہ کی دعاؤں کے نتیجے میں بالآخر کنتریلہ میں گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کے لیے باقاعدہ ٹینڈر منظور کر لیا گیا ہے، اور عید کے بعد کام کا باقاعدہ آغاز متوقع ہے۔

اہلِ علاقہ نے حکومت پنجاب، وزیر اعلیٰ مریم نواز اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس پیش رفت کو علاقے کی ترقی میں ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔ عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ ترقیاتی کاموں کا یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی جلد ممکن بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button