ڈومیلی کے نواحی علاقہ علی پور میں ٹریکٹر کے نیچے آکر 50 سالہ شخص شدید زخمی

سوہاوہ: ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں 50سالہ شخص ٹریکٹر کے نیچے آکر شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈومیلی کے نواحی علاقہ علی پور میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹریکٹر کے نیچے آکر 50 سالہ شخص نزاکت حسین شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد ازاں بہتر طبی امداد کے لیے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ماسٹر ساجد کے بھائی نزاکت حسین ولد حق نواز اپنے ٹریکٹر پر کام کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے اور ٹریکٹر کے نیچے آکر شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت شدید زخمی نزاکت حسین کو ٹریکٹر کے نیچے سے نکالا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی نزاکت حسین کو مزید طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کیا، جہاں ہسپتال ذرائع کے مطابق انہیں شدید چوٹیں آئی تھیں اور ان کی حالت تشویشناک تھی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق نزاکت حسین کی تشویشناک حالت کے پیشِ نظر ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ سے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا، جہاں انہیں مزید علاج اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button