جہلم کے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

جہلم: الیکشن کمیشن نے جہلم کے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جہلم کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 جہلم ون اور حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 60 جہلم ون سے ن لیگ کے بلال اظہر کیانی اور این اے 61 سے ن لیگ کے چودھری فرخ الطاف کامیاب ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر مبینہ دھاندلی کے خلاف جہلم سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں حسن عدیل اور شوکت اقبال مرزا کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60جہلم اور این اے 61 جہلم ٹو کا حتمی نتیجہ روک دیا تھا۔



