سوہاوہ: تحصیل سوہاوہ کی یونین اڈرانہ کے گاؤں سہال شریف میں پیرمغل کلیان کے 90واں عرس کا انعقاد کیاگیا۔
عرس میں دوردراز علاقوں سے زائرین نے ڈھول کی تھاپ اور تھمال ڈالتے ہوئے دربارپرپہنچے اور وہاں ڈالیاں چڑھائی۔ یہ عرس ہرسال بارہ فروری کو منعقد ہوتاہے۔ پیر تیمور منظور نے خصوصی دعاکرائی، لنگر کا وسیع اہتمام کیاگیاتھا۔
عرس کے موقع پر مختلف کھانے پینے کے اسٹال سمیت خواتین کی ضرورت اور بچوں کیلیے جھولے بھی لگائے گئے تھے۔ مرد و خواتین نوجوان زائرین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے، پولیس چوکی کسیال اور تھانہ ڈومیلی کے افسران و اہلکاران موقع پر موجود رہے۔ بچوں نے جولے لے کرخوب انجوائے کیا۔
