موٹر سائیکل خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، ہونڈا کمپنی نے موٹر سائیکل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

معروف کمپنی ہونڈا نے موٹرسائیکلوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلس ہونڈا کی جانب سے سی ڈی 70 اور سی جی 125 سمیت دیگر ماڈلز کی موٹر سائیکلوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے، کمپنی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کا اطلاق یکم مارچ 2026ء سے ہوگا۔
کمپنی کی جاری کردہ ریٹیل پرائس لسٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف ماڈلز کی نئی قیمتوں کے بعد ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت ایک لاکھ 51 ہزار 900 روپے اور سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک لاکھ 62 ہزار 9000 روپے مقرر کردی گئی، ہونڈا پرائیڈر کی نئی قیمت 2 لاکھ ایک ہزار 900 روپے جب کہ ہونڈا سی جی 125 کی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 500 روپے اور ہونڈا سی جی 125 ایس کی یکم مارچ سے نئی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہوگی۔
کمپنی کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ ہونڈا سی جی 125 ایس گولڈ کی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 900 روپے، ہونڈا سی بی 125 ایف کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 900 روپے، ہونڈا سی جی 150 کی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ہونڈا سی بی 150 ایف کی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 900 روپے اور ہونڈا الیکٹرک بائیک آئیکون ای کی قیمت 3 لاکھ 95 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے جب کہ ہونڈا کی الیکٹرک بائیک آئیکون ای کی قیمت میں سیلز ٹیکس کی شرح صرف ایک فیصد کے قریب رکھی گئی ہے، جس کی وجہ سے اس کی کل قیمت 3 لاکھ 95 ہزار 900 روپے مقرر کردی گئی۔



