پنڈدادنخان: للِہ پولیس کی اہم کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےمجرم اشتہاری دانیال حسن کو گرفتار کر لیا، مجرم اشتہاری دانیال حسن گزشتہ 2 سال سے پنڈدادنخان پولیس کو مطلوب تھا جس کو بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپلی کیشن کے استعمال سے گرفتار کیا گیا، مجرم اشتہاری گرفتاری سے بچنے کہ لیے روپوش ہو گیا تھا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جن کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔
