مایوسی میں ڈوبی ہوئی قوم کو ارشد ندیم کے ایک تھرو نے خوشی میں بدل دیا، ڈاکٹر فضل الحق

جہلم: ڈاکٹر فضل الحق نے کہا ہے کہ ظلم و ستم کا شکار اور مایوسی میں ڈوبی ہوئی قوم کو ارشد ندیم کے ایک تھرو نے خوشی میں بدل دیا، قوم کے چہرو ں پر بڑی دیر بعد پریشانی کی بجائے فتح کا جشن دیکھنے کو ملا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کے پرسنل سیکرٹری ڈاکٹر فضل الحق (فضلی ) نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ارشد ندیم پاکستان کا قومی ہیرو ہے جس کی وجہ سے کئی دہائیوں بعد اولمپکس گیمز میں پاکستان کو وکٹری کی سیٹ پر پہنچنا نصیب ہوا، ارشد ندیم کو شاندار کامیابی پر ضلع جہلم کے غیور عوام مبارکباد دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل نہیں جیتا بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو بھی بلند کیا ہے ،پوری قوم ارشد ندیم جیسے عظیم کھلاڑی کی مشکور ہے کہ انہوں نے اولمپکس گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کر کے پاکستانی قوم کے نوجوانوں میں جیت کے لیے لگن پیدا کی پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔
ڈاکٹر فضل الحق نے کہا کہ ارشد ندیم کی جیت پوری پاکستانی قوم کی جیت ہے جس طرح وطن عزیز کے عوام نے ارشد ندیم کا پرتپاک استقبال کیاصدیوں یاد رکھا جائے گا۔



