پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، ہوائی فائرنگ کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم افتخار کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل30بور برآمد کر لیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
