ضلع جہلم کے بازاروں میں غیرمنظور شدہ باٹ اور اوزان کا استعمال جاری

جہلم: محکمہ اوزان و پیمائش کی مبینہ غفلت، ناپ تول کی کمی اور غیر معیاری ترازو کے استعمال کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے، چھوٹی بڑی دکانوں مارکیٹوں میں اکثر وبیشتر دوکانداروں، قصابوں ، سبزی و فروٹ فروشوں اور خوانچہ فروشوں کے پاس تصدیق شدہ تراز و اور کنڈے سرے سے موجود نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اوزان و پیمائش کی عدم دلچسپی کی وجہ سے دوکانداروں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے بازاروں، مارکیٹوں میں اکثر دوکانداروں، قصابوں، سبزی و فروٹ فروشوں اور خوانچہ فروشوں کے پاس تصدیق شدہ ترازو اور کنڈے موجود نہیں ہیں۔
شہر یوں کا کہنا ہے کہ آج کے جدید دور میں بھی دوکاندار الیکٹرونک کنڈے استعمال کرنے کی بجائے، کم وزن اور برسوں پرانے بات اور ترازو استعمال کر رہے ہیں جومتعلقہ محکمہ کی کارکردگی پر گہرا سوالیہ نشان ہے اس طرح دکاندار آج کے ترقی یافتہ دور میں سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں مصروف عمل ہیں۔
شہریوں نے کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔



