سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، ہیروئن فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر کے پولیس نے قبضے میں لے لی۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ ڈومیلی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
