دینہ میں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹ لیا

دینہ: جی ٹی روڈ دینہ پر 2مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے خریداری کے لیے موٹرسائیکل پر جانے والے شخص کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا، مسلح افراد شہری سے نقدی، قیمتی موبائل فون اور دیگر کاغذات چھین کر فرار، ڈاکو جاتے جاتے متاثرہ شخص کے موٹرسائیکل کی چابی بھی نکال کر لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جہلم کی تحصیل دینہ میں جی ٹی روڈ اوور ہیڈ برج کے مقام پر غازی ٹاؤن دینہ کا رہائشی محمد رضوان ولد اللہ دتہ اپنی دوکان بند کر کے جہلم دوکان کی خریداری کے لیے جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل نمبری ATE-8255 پر فون سننے کے دوران پیچھے سے 2نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھیر لیا۔

مسلح ملزمان نے چلتے موٹرسائیکل پر اسلحہ تان لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے جیب میں ہاتھ ڈالتے ہوئے پرس نکال لیا جس میں پڑی 50ہزار روپے کی نقدی ، موبائل فون مالیتی 60ہزار روپے ، شناختی کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات لے اڑے اور جاتے جاتے موٹرسائیکل کی چابی بھی ساتھ لے گئے۔

پکار 15کی کال پر ایس ایچ او تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ شخص کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button