جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز و ناکہ بندی، 392 افراد کی چیکنگ

جہلم پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی، اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے خصوصی سرچ آپریشنز اور ناکہ بندیوں کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ضلع بھر میں 15 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کئے گئے جن میں 392 افراد کی باضابطہ چیکنگ کی گئی۔ دورانِ کارروائی شہریوں کی پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویری فکیشن کی گئی تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

اس موقع پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سپیشل ناکہ بندی کرتے ہوئے سخت چیکنگ کی گئی۔ مجرمانِ اشتہاریوں، جرائم پیشہ عناصر اور سماج دشمن افراد کی گرفتاری کے لئے بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد ناجائز اسلحہ اور منشیات کی برآمدگی، سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور شرپسندوں کو مذموم عزائم سے باز رکھنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت چوکس ہے اور ایسے آپریشنز کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button