پنڈدادنخان پولیس کی اہم کارروائی، عامر گینگ کے دو کارندے گرفتار، چوری شدہ رقم برآمد

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان کی اہم کارروائی، عامر گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کر کے چوری شدہ رقم برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے ایس ایچ او کی قیادت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث عامر گینگ کے دو اہم ملزمان ناصر اور اعجاز کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوران تفتیش ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ رقم 3 لاکھ 5 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف مقامات پر چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور ان کی گرفتاری سے علاقے میں جرائم کی شرح کم کرنے میں مدد ملے گی۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ پنڈدادنخان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور انہیں جلد عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔



