جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سولہواں ماہانہ ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، نئی مالیاتی رپورٹ کی منظوری دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سولہواں ماہانہ ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس صدر جہلم چیمبر آف کامرس ملک خاور شہزاد کی زیرِ صدارت نئیر افتخار قریشی ہال میں منعقد کیا گیا۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کا شرف نائب صدر حافظ غلام مصطفیٰ کو حاصل ہوا۔ ایکٹنگ سیکرٹری جنرل وقار احمد شیخ نے پچھلی میٹنگ کے منٹس پڑھ کر سنائے اور اکاؤنٹنٹ حمزہ خلیل نے فروری اور مارچ 2024 کی مالیاتی رپورٹ پیش کی جس کو ہاؤس نے منظور کیا۔
میٹنگ کے شرکاء میں سینئر نائب صدر مظہر اکرام، نائب صدر حافظ غلام مصطفیٰ، سابق صدر عمر مشتاق برگٹ، ایگزیکٹو ممبران میں ڈاکٹر کوثر ناہید انور، اسلام الدین، محمد اسحاق ڈار، نوید اعظم، امیر عرفان، رانا ساجد حمید، زاہد عمران چوہان، شبیر احمد، شاہد علی رانا، زین العابدین، ارشد لال دین نے شرکت کی۔
میٹنگ کے اختتام پر ایگزیکٹو ممبر شبیر احمد کی جانب سے پُر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
