کمشنر انجینئر عامر خٹک کا جہلم کا دورہ، عیدالاضحیٰ پر صفائی انتظامات کا جائزہ لیا

جہلم: عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے مؤثر انتظامات اور قربانی کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے عمل کی نگرانی کے لیے کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے ضلع جہلم کا دورہ کیا۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹرول روم کا معائنہ کیا، جہاں انہیں عید کے پہلے اور دوسرے روز صفائی آپریشن کے دوران اب تک ٹھکانے لگائی گئی آلائشوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے "ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت عمل درآمد کی صورت حال کا بھی مشاہدہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے کمشنر انجینئر عامر خٹک کو صفائی آپریشن کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی، جس میں افرادی قوت، دستیاب مشینری، عوامی شکایات کے ازالے کے لیے قائم کنٹرول رومز، اور صفائی ٹیموں کی کارکردگی سے متعلق تفصیلات شامل تھیں۔

کمشنر انجینئر عامر خٹک نے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ویسٹ مینجمنٹ ٹیمیں عید کے باقی ایام میں بھی پوری مستعدی سے اپنا کام جاری رکھیں اور کسی قسم کی کوتاہی نہ ہونے دی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button