سوہاوہ: عام انتخابات کے سلسلہ میں حلقہ پی پی24میں سکرونٹی کاعمل تیزی سے جاری ہے، چوہدری ندیم خادم،مہرمحمدفیاض،ڈاکٹر قاسم محمود،پیرسیدعرفان،زاہد عزیز،راجہ اویس خالد،بلال اظہرکیانی،راجہ یاورکمال،مرزاعبدالغفار سمیت متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن شیڈول جاری ہونے کی بعد کاغذات نامزدگی جمع کرانے بعد حلقہ پی پی 24میں امیدواروں کی سکرونٹی کاعمل تیزی سے جاری ہے، حلقہ پی پی 24سے تگڑے تگڑے امیدواروں کی سکرونٹی کے بعد کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔
امیدواروں کی سکرونٹی ریٹرنگ آفیسر سوہاوہ فضائل مدثر کررہے ہیں، سابق ایم پی اے مہرمحمدفیاض،سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم،مریم نواز کے کواڈینیٹر بلال اظہرکیانی،سابق ایم پی اے راجہ یاورکمال،سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد،پیپلزپارٹی کے مرزاعبدالغفار،جماعت اسلامی کے ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری،ٹی ایل پی کےپیرسید عرفان شاہ،جمہوری وطن پارٹی سےراجہ تیمور کیانی،کرنل (ر) غضنفرسمیت دیگر متعدد امیدواروں کی سکرونٹی کا عمل مکمل ہوگیا۔
امیدواروں نے سیاسی سرگرمیاں تیز کردی۔میٹنگز،سیمینار کا انعقاد کیاجارہاہے جس میں امیدوار ووٹ حاصل کرنے کیلئے شہریوں کو مختلف قسم تسلیاں دینے میں مصروف ہے۔
حلقہ پی پی 24کے متعدد دیہاتوں کے مکینوں نے 2013سے2018 اور 2018سے 2023تک کے امیدواروں کو اپنے دیہاتوں میں ووٹ مانگنے کیلئے آنے سے سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام جاری کئے کہ 2013سے 2023تک ہمارے دیہاتوں میں ایک روپے تک کاکام نہیں ہوا اس لیے انکاان دیہاتوں میں آنامنع ہے۔
