جہلم میں دو نوجوان بھائی دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق

جہلم میں دو نوجوان بھائی کالا دیو کے مقام پر دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں کالا دیو کے مقام پر دو بھائی 20 سالہ عثمان اور 18 سالہ صائم دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ دونوں بھائی کالج سٹوڈنٹ تھے۔

عینی شاہد کے مطابق دونوں بھائی نہاتےہوئے گہرے پانی کی تیز لہروں کی نذر ہوگئے، دونوں بھائی ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ڈوبے ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ دونوں بھائیوں کی لاشوں کو دریا سے نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیا ہے، ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

دوسری جانب دونوں بھائیوں کے لواحقین نے الزام عائد کیا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر دیر سے پہنچی، اگر ریسکیو 1122 جلدی پہنچ جاتی تو دونوں بھائیوں کو زندہ بچایا جا سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button