جہلم میں موٹر سائیکلوں اور کیری وین میں تصادم، ایک بچی سمیت تین افراد زخمی

جہلم میں دو موٹر سائیکلوں اور کیری وین میں تصادم سے ایک بچی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے نوگراں کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے کے بعد وہ ایک سڑک کنارے کھڑی کیری وین سے جا ٹکرائے، جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
زخمی ہونے والوں میں 32 سالہ یاسر محمود ولد فضل حسین، 35 سالہ خرم شہزاد ولد اللہ دتہ اور 10 سالہ ثانیہ شہزادی دختر خرم شہزاد شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔



