پاک، ہالینڈ تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے، محمد شفیق حیدر ورک

دی ہیگ: سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ میں متعین ہونے والے کمر شل قونصلر محمد شفیق حیدر ورک نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی پاکستان بز نس کمیونٹی اور ڈچ سر مایہ کار کمپنیوں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔
انہوں نے لندن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہالینڈ اور پاکستان کی تجارت میں مزید اضافے کی گنجاش اور ضررورت ہے۔ ہالینڈکی بہت ساری بڑی کمپنیا ں پاکستان سے بزنس کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک ڈچ بز نس کمیونٹی کو تجارتی معاملات میں ہر قسم کی رہنمائی کے لئے حاضر ہیں۔ اس وقت وطن عزیز پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت ہےاور پاکستان میں سرمایہ کاری کےبہتر مواقع ہیں۔


