پولیو مہم کی چیکنگ کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم کے مختلف مقامات کے دورے، پولیو ورکرز سے ملاقات

جہلم: پولیو مہم کی چیکنگ کیلئے ڈی سی جہلم کے مختلف مقامات کے دورے، پولیو ورکرز سے ملاقات،بچوں کو قطرے پلائے۔
تفصیلات کے مطابق پانچ روزہ پولیو مہم پر کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے باغ محلہ، ریور روڈ اور مختلف مقامات کا دورہ کیا جہاں مصروف عمل پولیو ورکرز سے ملاقات کی اور ان سے ویکسین بارے سوالات کئے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے اس موقع پر مختلف گھروں میں جا کر بچوں کو پلائے گئے قطروں بارے شہریوں سے معلومات حاصل کیں اور کئی مقامات پر خود بھی بچوں کو پولیو ویکسین پلا کر مہم میں حصہ لیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ورکرز کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔



