جہلم میں رائفل چوری کرنے والا ملزم گرفتار، رائفل برآمد

جہلم: ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کارروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سمیر کو گرفتار کرلیا، ملزم سےچوری شدہ رائفل 7 ایم ایم برآمد کر لی گئی، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



