جہلم پولیس نے گمشدہ پرس اور رقم تلاش کر کے شہریوں کے حوالے کر دی

جہلم: رمضان بازار میں خریداری کے لیے آنے والے ایک شہری کا پرس گم ہو گیا جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تلاش کر کے بحفاظت اصل مالک کے حوالے کر دیا۔
شہری نے اپنا پرس گم ہونے کی اطلاع دی تو رمضان بازار میں تعینات پولیس عملہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پرس کو تلاش کیا اور تصدیق کے بعد اصل مالک کے حوالے کر دیا۔ شہری نے بروقت مدد اور دیانتداری پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب ٹی ایچ کیو اسپتال سوہاوہ کے عملہ نے بھی ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ایک شہری کی گمشدہ رقم تلاش کر کے بحفاظت اس کے حوالے کر دی۔ شہری کی رقم ہسپتال میں گم ہو گئی تھی جسے عملہ نے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تلاش کیا اور تصدیق کے بعد اصل مالک کو واپس کر دیا۔
رقم واپس ملنے پر شہری نے عملہ کی دیانتداری اور تعاون کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کے مطابق رمضان بازار میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ خریدار بلا خوف و خطر خریداری کر سکیں۔



