سوہاوہ: سعدیہ راجہ نے کہا ہے کہ راجہ اویس خالد اسی فیصد الیکشن جیت چکا ہے، عوام میں شعور آ چکا ہے کہ انہوں نے کس کو ووٹ دینا ہے۔ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کا ماضی سب کے سامنے ہے۔
جہلم کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 24 سے آزاد امیدوار سعدیہ راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یاور کمال ڈومیلی سے پانچ یونین کونسل ہار کر ڈومیلی سے نکلا تھا، اس بار حلقے سے پانچ یونین کونسل جیت جائے تو بڑی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ روز آزاد امیدوار کے جمہوری حق کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔ بھتہ خوری تھانہ کچہری کی سیاست کرنے والے اب اپنا الیکشن کسی کے کندھوں کا سہارا لے کر لڑ رہے ہیں۔
سعدیہ راجہ نے کہا کہ راجہ اویس خالد کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنا ان کا جمہوری حق ہے اور اس طرح پولیس کے ذریعے ان کو حراساں کرنا، جلسے سے روکنا اور ان کے گھر پر چھاپہ مارنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔
ان کا کہنا ہےکہ اپنے حوالے سے جلد فیصلہ کروں گی۔
