ڈپٹی کمشنر آر ایچ سی دینہ کا دورہ، سماجی شخصیت کی جانب سے آکسیجن کونسنٹریٹر کا عطیہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا آر ایچ سی دینہ کا دورہ، سماجی شخصیت کی جانب سے آکسیجن کونسنٹریٹر کا عطیہ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی جائزہ لیا۔

اس موقع پر سماجی شخصیت چوہدری فرحت کمال ضیاء نے آر ایچ سی دینہ کے لئے آکسیجن کونسنٹریٹر کا عطیہ پیش کیا۔ جو ایمرجنسی میں مریضوں کو شفاف آکسیجن فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے سماجی شخصیت کے عطیہ کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button