کھلی کچہریوں کے انعقاد سے تھانوں پر بوجھ کم ہو رہا ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی جانب سے کھلی کچہریوں کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

ڈی پی او آفس میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں سائلین جن میں بزرگ مرد، خواتین اور نوجوان شامل ہوتے ہیں، صبح سے ہی ڈی پی او آفس پہنچنا شروع ہو جاتے ہیں جبکہ ڈی پی او سائلین کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کر رہے۔

پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں پنڈدادنخان، للِہ، جلالپورشریف، سوہاوہ، منگلا، دینہ اور ڈومیلی جیسے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

ایک سائل کے پیش ہونے پر ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کاکہنا تھا کہ نفرت جرم سے ہے انسانوں سے نہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے تھانوں پر بوجھ کم ہو رہا ہے جوکہ ضلع جہلم پولیس کی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button