اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ آفس کا معائنہ، غیر حاضری پر اے پی وی او کو شوکاز نوٹس

سوہاوہ: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ تحصیل آفس سوہاوہ کا اچانک معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے عملے کی حاضری، سرکاری ادویات کے اسٹاک اور جانوروں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

معائنے کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر معاون عملہ ڈیوٹی پر موجود پایا گیا، تاہم اے پی وی او (APVO) غیر حاضر پائے گئے۔ مذکورہ افسر کی مسلسل غیر حاضری اور عادی رویے پر اسسٹنٹ کمشنر غزالہ اصغر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور فوری وضاحت طلب کر لی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے لائیو اسٹاک آفس کی ماہانہ کارکردگی اور سرگرمیوں کا چارٹ بھی چیک کیا تاکہ فیلڈ میں جاری کاموں کی مؤثر مانیٹرنگ کی جا سکے۔

دورے کے موقع پر ہسپتال میں موجود شہریوں اور مویشی پال حضرات نے لائیو اسٹاک آفس کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور عملے کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مثبت فیڈ بیک دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے عملے کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کے مویشیوں کی صحت اور دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button