الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

دینہ: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، میڈیکل کیمپ میں سینئر ڈاکٹرز کی شرکت، سینکڑوں مریضوں کا فری چیک اپ اور ادویات دی گئیں، کیمپ میں علاقہ معززین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ حاجی ملک محمد اکرم خان کے گاؤں میانوالہ میں منعقد کیا گیا ، کیمپ دن 11بجے سے لے کر دن 1بجے تک جاری رہا۔

کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ ، سکن سپیشلسٹ ، میڈیکل سپیشلسٹ ، گائنہ کالوجسٹ کی ٹیم نے مریضوں کا فری چیک اپ اور ادویات دیں۔

کیمپ میں خصوصی شرکت مجاز راولپنڈی ڈویژن محمد ارشد سمیت علاقہ معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، کامیاب کیمپ کے انعقاد پر مریضوں نے ڈھیروں دعائیں دیں ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button