منگلا پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت عبدالسلام اور غلام دستگیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔
