محکمہ ایکسائز کا یکم جنوری سے ڈی سی ریٹ کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کی وصولی شروع کرنے کا فیصلہ

جہلم: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے جہلم سمیت پنجاب بھر میں یکم جنوری سے ڈی سی ریٹ کے تحت پراپرٹی ٹیکس کی وصولی شروع کرنے کاعندیہ دے دیا۔
اس میں 50 لاکھ روپے مالیت تک کے گھروں پر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا اور گاڑیوں کی ٹرانسفر پر بائیو میٹرک سسٹم میں آنا لازم قرار دے دیاگیا ہےتاہم کنٹونمنٹ بورڈ ز کو پروفیشنل ٹیکس وصول کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں راولپنڈی ڈویژن سے کروڑوں روپے کی ریکوری ہوئی اور پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ڈویژن سے لاکھوں روپے وصول کئے گئے ہیں۔



