چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا

پنڈدادنخان: چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے اپنے ساتھیوں اور پورے گروپ(اپنی دھرتی اپنا راج)کے ہمراہ مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیار کر لی۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ، ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن راولپنڈی ملک ابرار، سابق ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی خان، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن جہلم و سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للِہ کی موجودگی میں امیدوار قومی اسمبلی این اے 61 اپنی دھرتی اپنا راج کے روح رواں چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے دوبارہ غیر مشروط طور پر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر سابق ضلعی چیئرمین راجہ قاسم علی خان، راجہ افتخار احمد شہزاد، تحصیل پنڈدادنخان سے سابق چیئرمین یونین کونسل سمیت اہم شخصیات موجود تھیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل حلقہ این اے 61 سے قومی اسمبلی کے امیدوار سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں میاں شہباز شریف نے چوہدری عابد اشرف جوتانہ کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں اپنے گھر میں آیا ہوں، نواز شریف پاکستان کے محسن ہیں ہم سب مل کر انکا استقبال کریں گے۔
سابق تحصیل ناظم امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ افتخار احمد شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مطلوب مہدی، حاجی ناصر محمود للِہ ہمارے بھائی ہیں۔ عابد اشرف جوتانہ، زاہد شیرازی سمیت جو گلدستہ بنا ہے دعا ہے وہ آگے بڑھے گا۔ ڈیول کیرج وے منصوبہ ہمارے لیے زندگی موت کا مسئلہ بنا ہوا ہے۔
اس موقع پر سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی نے بھی گفتگو کی۔



