راجہ اویس خالد کی قیادت میں پاک فوج کے حق میں شاندار ریلی نکالی گئی

سوہاوہ: سابق ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری راجہ اویس خالد کی قیادت میں پہلگام ڈرامہ اور بھارت کی بزدلانہ دھمکیوں کے خلاف پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔

ریلی مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ سے شروع ہو کر میلاد چوک تک پہنچی، جس میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

کارکنان نے جوش و خروش سے نعرے لگائے، "پاک فوج زندہ باد”، "پاکستان پائندہ باد” اور "بھارت مردہ باد” جیسے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور پاک فوج کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے راجہ اویس خالد نے کہا کہ "بھارت سن لے! پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔” ہماری مسلح افواج دشمن کے ہر ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گی۔

راجہ اویس خالد نے کہا کہ "بھارتی بزدلانہ دھمکیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ سوہاوہ کا ہر نوجوان، ہر بزرگ، ہر بچہ اپنی فوج کے ساتھ ہے۔” انہوں نے واضح کیا کہ "پاکستان کا بچہ بچہ اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔”

ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی اور پاک فوج کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ ریلی کے دوران عوام کا جوش و جذبہ دیدنی تھا اور شرکاء نے بھرپور طریقے سے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہر حال میں کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button