جہلم: منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو قید اور جرمانے کی سزا

جہلم کی عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 161/22 بجرم CNSA 9(b) تھانہ سول لائنز میں فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ارباز علی کو جرم ثابت ہونے پر 1 سال 9 ماہ قید اور 13 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
مجرم ارباز علی منشیات فروشی کے جرم میں ملوث تھا جسے جہلم پولیس نے بھرپور محنت سے ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے مقدمے کی موثر پیروی کے بعد مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیاب مقدمے کی پیروی پر انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیم کو شاباش دی گئی ہے اور انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس کے ساتھ نقد انعام بھی دیا جائے گا۔



