سوہاوہ کے منشیات کیس میں مجرم کو جرم ثابت ہونے پر 20 سال قید اور جرمانے کی سزا

سوہاوہ کے منشیات کیس میں مجرم کو جرم ثابت ہونے پر 20 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج و اسپیشل جج سی این ایس اے سوہاوہ دانش افضل نے منشیات کے ایک بڑے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ضرغام عتیق ولد عتیق الرحمن کو 20 سال قید بامشقت اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
34 سالہ ضرغام عتیق سکنہ 7 مرلہ سکیم تحصیل سوہاوہ کے خلاف تھانہ سوہاوہ میں مقدمہ نمبر 314/23 درج کیا گیا تھا۔ دورانِ سماعت جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سخت فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قیدِ سادہ بھگتنا ہوگی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ منشیات کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے اور اس ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے سخت عدالتی فیصلے ناگزیر ہیں تاکہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جا سکے۔



