جہلم میں شہری کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم میں شہری کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم ذیشان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے آلہ ضرب برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے شہری کو چاقو کے وار کر کے اسے جان سے مارنے کی کوشش کی، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔



