پنڈ دادنخان میں پاک فوج کے حق میں شاندار ریلی، شہریوں، سول سوسائٹی اور صحافیوں کی بھرپور شرکت

پنڈ دادنخان: دھریالہ جالپ میں پاک فوج کے حق میں ایک پروقار ریلی نکالی گئی، جس میں شہریوں، سول سوسائٹی اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کا آغاز لاری اڈے سے ہوا اور یہ مدنی مسجد پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں جوش و جذبے کے ساتھ نعرے لگائے، جن میں "پاک فوج زندہ باد” اور "مودی کا جو یار ہے غدار ہے” جیسے نعرے شامل تھے۔
ریلی کے دوران لوگوں نے ڈھول بجا کر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے حوصلے اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی اور پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور اس کے شجاعانہ اقدامات کی بدولت ملک کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایا گیا ہے۔



