دینہ میں شارٹ سرکٹ سے کباڑ خانہ میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا کباڑ جل کر خاکستر

دینہ: منگلا روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث کباڑخانہ میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پایا اور مزید نقصان ہونے سے بچا لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جہلم کی تحصیل دینہ میں منگلا روڈ پر واقع کباڑخانہ میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا بروقت کارروائی سے مزید نقصان ہونے سے بچا لیا جبکہ نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔



