پولیس عوام کی خادم ہے اور عوام کے تعاون سے ہی جرائم پر قابو پایا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

دینہ: ڈی پی او جہلم کی دینہ میں کھلی کچہری، کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے پولیس سٹی چوکی دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کیے ، اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک اور ڈی ایس پی صدر بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل ہوں ، اسی لیے میں ہر تھانہ اور چوکیوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہا ہوں تاکہ کسی کو بھی اگر کوئی مسئلہ ہو تو اسے فوراً حل کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس عوام کی خادم ہے اور عوام کے تعاون سے ہی جرائم پر قابو پایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button