بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، کتنی اضافی رقم واپس ملے گی؟

حکومت نے بجلی صارفین سے کی گئی اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا، جبکہ بجلی کی قیمت میں 30 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ نیپرا اتھارٹی آج اس حوالے سے درخواست پر سماعت کرے گی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی، جس میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ فروری میں مجموعی طور پر 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس فراہم کی گئیں۔

سی پی پی اے کے مطابق فروری میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے رہی، جبکہ ریفرنس لاگت 8 روپے 52 پیسے مقرر تھی۔ بجلی کی پیداوار کے ذرائع میں سب سے زیادہ حصہ پانی سے پیدا ہونے والی بجلی کا رہا، جو 27 اعشاریہ 12 فیصد رہی، جبکہ جوہری ایندھن سے 26 اعشاریہ 59 فیصد، مقامی کوئلے سے 15 اعشاریہ 02 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 14 اعشاریہ 11 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

نیپرا کی جانب سے آج ہونے والی سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان متوقع ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button