جہلم میں 6 سالہ بچی جی ٹی روڈ پر ہائی ایس کی ٹکر سے جاں بحق

جہلم میں 6 سالہ بچی سڑک عبور کرتے ہوئے ہائی ایس سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ جہلم کے علاقے مجاہد آباد میں جی ٹی روڈ پر پیش آیا، جہاں 6 سالہ بچی فاطمہ جی ٹی روڈ کراس کرتے ہوئے ہائی ایس کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچی سڑک عبور کر رہی تھی اور تیز رفتار ہائی ایس نے اسے ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں بچی کو سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔

@jhelumupdates

جہلم میں جی ٹی روڈپر سڑک عبور کرتے ہوئے 6 سالہ بچی کو حادثہ #JhelumUpdates #foryou #Latestnews #fyp #breakingnews #viralvideo #foryoupagе #viralvideos #viral #tiktok #trending

♬ original sound – Jhelum Updates

اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بچی کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والی 6 سالہ بچی کی شناخت فاطمہ دختر اویس محمود کے نام سے ہوئی اور اس کا تعلق جہلم کے شمالی محلہ سے تھا۔

حادثے کے بعد ہائی ایس کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے جبکہ پولیس نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button