دینہ پولیس نے منشیات فروش اور شراب سپلائر کو دھر لیا، چرس اور شراب برآمد

دینہ: ایس ایچ او تھانہ دینہ کی زیرِ نگرانی انچارج چوکی سٹی دینہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم اور شراب سپلائر ملزم کو گرفتار کر کے چرس اور شراب برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشّیات فروش ملزم مشتاق اور شراب سپلائر ملزم قدیر کو گرفتار کر لیا۔
ملزم مشتاق سے 1 کلو 100 گرام آئس برآمد جبکہ ملزم قدیر سے 40 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، ملزمان کے خلاف تھانہ دینہ میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش ملزمان معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔



