دینہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

دینہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ کی زیرِ نگرانی انچارج چوکی سٹی دینہ اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے 620 گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button