ناقص صفائی، مہنگے داموں اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کی کارروائی، ناقص صفائی، مہنگے داموں اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے عوامی شکایات پر دینہ جی ٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد ہوٹلوں جن کی ناقص صفائی، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر بھاری جرمانے کیے گئے اور بعض دکانداروں کو بھی مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر جرمانے کیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کو بھی چاہئے کہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کریں ورنہ سخت کارروائی عمل میں لا ئی جائے گی۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ناجائز تجاوزات کے خلاف دوکانداروں کو واضح کیا کہ اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کے ہمراہ پٹواری چوہدری امجد بھی تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button