جہلم شہر اور مضافات کے سیوریج کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

جہلم: شہر اور مضافات کے سیوریج کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، بہت جلد بڑی سیوریج سکیم پر کام شروع ہو گا جس سے شہر میں سیوریج کے مسائل کم ہوں جائیں گے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے مسائل پر شہریوں کی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، اس موقع پر میونسپل کمیٹی حکام بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے روہتاس روڈ، ڈھوک مقرب، ٹھیکریاں، چک عبداللہ میں سیوریج کے مسائل کامشاہد ہ کیا اور اہل علاقہ سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلات معلوم کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو سیوریج کے مسائل جلد حل کرکے شہریوں کی شکایات دور کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button