دینہ کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری ندیم اشرف کے صاحبزادے چوہدری حمزہ ندیم اشرف کی شادی کی تقریب نہایت شان و شوکت سے منعقد ہوئی، جبکہ دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد کی گئی، جس میں علاقے بھر کی ممتاز سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
دعوتِ ولیمہ کی اس خصوصی تقریب میں ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کے صاحبزادے چوہدری عمار فرخ، سابق تحصیل ناظم چوہدری غلام زمرد، چوہدری فوق شیر باز، کرنل ساجد چوہدری، صدر پریس کلب سید توقیر آصف شاہ، چیئرمین امجد محمود سیٹھی، سابق نائب ناظم حاجی ادریز اختر، ڈاکٹر فضل حق فضلی، چوہدری ابرار، صدر انجمن آڑھتیاں چوہدری محبوب، میاں نوید العصر، حاجی طارق، رضوان سیٹھی، مہر عمران، خان افتخار، حاجی طارق محمود، چوہدری انور، صداقت نعمانی، راجہ سعود، فیصل رزاق، میاں طارق ثانی، فاروق جوئیاں، جمیل نظامی، ماسٹر فیصل، چوہدری مبشر مقصود، چوہدری جہانگیر، چوہدری ندیم صابر، چوہدری آصف، میاں جنید رسول، چوہدری جاوید احمد، چوہدری خرم جاوید، چوہدری اعجاز، چوہدری شمس الٰہی، چوہدری رفاقت علی سمیت بڑی تعداد میں دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔
شرکاء نے نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دلہا دلہن کو ازدواجی زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر پرتکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا، جبکہ خوشگوار ماحول میں تقریب اختتام پذیر ہوئی۔
