محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیشِ نظر جہلم پولیس کا فلیگ مارچ

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر قیادت محرم الحرام کے پیش نظر امن و امان کے حوالے سے پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا۔
فلیگ مارچ پولیس لائنز جہلم سے شروع ہو کر مختلف مقامات سے ہوتا اختتام پذیر ہوا، فلیگ مارچ کی قیادت ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کی۔
فلیگ مارچ میں ضلعی انتظامیہ کے افسران،پنجاب رینجرز ،ڈی ،ڈی ایس پی لیگل ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر،ڈی ایس پی ٹریفک ،ڈی ایس پی صدر سرکل، ڈی ایس پی سٹی سرکل، ایس ایچ اوزاور ایلیٹ فورس نے حصہ لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کو واضح پیغام، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام فورسز ہمہ وقت الرٹ ہیں۔



