وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہیلپ لائن نمبر صرف اخبار اشتہار تک محدود، شکایت سننے والا کوئی نہیں

پڑی درویزہ : وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہیلپ لائن نمبر 080002345صرف اخبار اشتہار تک محدود ہے ۔ شکایت سننے والا اس نمبر پر کوئی بھی موجود ہی نہیں ہے ۔ سائلین بات کرنے کے لئے گھنٹوں کال کرتے ہیں جبکہ موبائل بیلنس تک ختم ہوجاتا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایسے اقدامات سے آگاہ ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ پنجاب کے64لاکھ کم آمدنی والے خاندانوں کے لئے 30ارب روپے کا نگہبان رمضان امداد پیکج کے نام سے تحفہ پیش کیا جس کے متعلق مستحقین کی میں شکایات کے انبار ظاہر ہوئے تو اس کی تقسیم کے دوران ہونے بے ضابطگیوں کے متعلق شکایات کے حل کے لئے ایک ہیلپ لائن نمبر 080002345تمام بڑے اخبارات میں شائع کیا ہے کہ جو کوئی سائل اس نمبر پر اپنی شکایت درج کرائے گا 72گھنٹوں یعنی تین دن تک مسئلہ یا شکایت کا ازالہ کر دیا جائے گا۔

سائلین کی بڑی تعداد نے یہ شکوہ کیا ہے کہ مذکورہ نمبر پر جب کوئی بھی کال ملاتا ہے تو وزیر اعلیٰ پنجاب کی صدائی ٹیون چلنے کے بعد مطلوبہ نمبر سے صرف بیل کی آواز تو آتی ہے لیکن اس نمبر سے اٹینڈ کرنے والے کی کوئی آواز سنائی نہیں دیتی ہے ۔ جس وجہ سے پورے صوبہ پنجاب کے لاکھوں سائلین نے شکایت کی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایسا کوئی اقدام کرنے سے پہلے متعلقہ شعبہ کے حکام کو خبردار کر لینا چاہیے کیونکہ اس طرح کے ناکام اقدامات سے حکومت کے مثبت اقدامات بھی منفی محسوس ہونے لگتے ہیں۔

اس کے علاوہ نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم میں باضابطگیوں کے متعلق سائلین اور شاکی مستحقین نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ موبائل ’’ایپ ‘‘ پورے صوبہ پنجاب میں عوام کے لئے کھول دی جائے کہ ہر کوئی مستحق یا غیر مستحق اپنی شناخت چیک کر سکے کہ اگر وہ مستحق تھا تو اس کے حصے کا راشن کہاں اور کیسے تقسیم کیا گیا ہے اسی طرح اس ایپ سے یہ پتہ چلے گا کہ جن مستحقین کے نام منتخب فہرستوں میں شامل تھا اور اس نے راشن وصول تک نہیں کیا تو وہ کسی شناختی کارڈ نمبر پر تقسیم کر دیا گیا ہے۔

سائلین کی بڑی تعداد کے مطابق محکمہ مال اور دیگر یونین کونسل اہلکاران جو نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم پر مامور تھے ، جو مستحقین موجود نہیں تھے یا وصول نہیں کیا وہ راشن بھی تقسیم تو کر دیا گیا لیکن تفصیل موجود نہیں ہے کہ یہ پیکٹ کیسے تقسیم ہوئے ہیں ؟ اس لئے یہ موبائل ایپ ہر کسی کے لئے اوپن کرنے کی ضرورت ہے تا کہ آئندہ ایسے اقدامات سے محفوظ رہا جا سکے۔

Exit mobile version