ایک اور منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور جرمانے کی سزا

دینہ: تھانہ دینہ کے منشیات مقدمہ نمبر 455/24 بجرم CNSA 9 (1) 3C کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے منشیات فروشی کے جرم میں ملوث ملزم بسم اللّٰہ خان کو 9 سال قید بامشقت اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

ملزم بسم اللّٰہ خان کو سال 2024 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جہلم پولیس نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا اور اس کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کرکے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا۔ پولیس کی مؤثر پیروی کے باعث عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سخت سزا سنائی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے پولیس کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ انہوں نے پولیس انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کی محنت کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button