سوہاوہ میں چوری کرنے والی خواتین سمیت 5 ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی صداقت علی اور ٹیم کی اہم کارروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث خواتین ملزمہ سمیت 5 ملزمان گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈھوک کھبل داخلی پدھری کے رہائشی شاہد محمود ولد محمدشریف نے درخواست دی کہ کچھ افراد نے میرے گھرکے تالے توڑ کرگھرسے زیورات اور نقدی لے کررفوچکر ہوگئے جس پر ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد تقی،نثار احمد، محمد علیم، فاخرہ بی بی اور نذیراں بی بی کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان سے طلائی زیورات 10 تولہ مالیتی 25 لاکھ روپےاور مال مسروقہ مالیتی 2 لاکھ 25 ہزار روپے برآمد کر لیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے کل برآمدگی 27 لاکھ 25 ہزار روپے ہوئی، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔



