پنڈدادنخان کے علاقہ دھریالہ جالپ اور للِہ انٹر چینج پر ریسکیو 1122 کی پوسٹس قائم
دونوں پوسٹ پر ریسکیو کی ایمبولینسز ایمرجنسی کور کے لیے 24 گھنٹے موجود رہیں گی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم

پنڈدادنخان کے علاقہ دھریالہ جالپ اور للِہ انٹر چینج پر ریسکیو 1122 کی پوسٹ بنا دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق دھریالہ جالپ اور للِہ انٹر چینج پر ریسکیو 1122 کی پوسٹ بنا دی گئی ہیں۔ یہ پوسٹ متعلقہ علاقوں میں بڑھتے ہوئے ایمرجنسی کے تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے مدد مہیا کی جا سکے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122پر کال کریں تاکہ بروقت امداد مہیا کی جا سکے۔ ریسکیو 1122عوام کا اپنا ادارہ ہے جو 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں پوسٹ پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز ایمرجنسی کور کے لیے 24 گھنٹے موجود رہیں گی۔



