نو تعینات ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی صداقت علی سے تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے وفد کی ملاقات

سوہاوہ: نو تعینات ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی صداقت علی سے تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے وفد کی ملاقات، صداقت علی کو ایس ایچ او بننے پرمبارکباد اور تھانہ ڈومیلی میں تعیناتی پر خوش آمدید کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بننے کے بعد تھانہ ڈومیلی میں نئے تعینات ہونے والےایس ایچ او صداقت علی کی دعوت پر تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے وفد نے تھانہ ڈومیلی میں ان سے ملاقات کی۔ وفد میں شیخ انیس احمدصدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ، محمدنبیل حسن سیکرٹری اطلاعات، وجاہت گل، مدثرفاروق، مرزاعبدالحمید، راجہ مدثرکیانی اور راجہ ساجد کیانی شامل تھے۔

وفد نے صداقت علی کو ایس ایچ او بننےمبارکباد پیش کی اور ڈومیلی تھانے میں تعیناتی پرخوش آمدیدکیا۔ ملاقات میں مختلف علاقے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر ایس ایچ او صداقت علی کا کہناتھاکہ میڈیا اور پولیس کا جولی دامن کا ساتھ ہوتاہے، میری تعیناتی کے بعد ہرخاص و عام شہری کیلئے انکے جائز کام مسائل کو اولین ترجیح پر حل کیاجائے گا، رشوت سفارش کسی صورت قبول نہیں۔ عزت اللہ پاک کی ذات دیتی ہے، مجھے کسی پیسے کی ضرورت نہیں اور نہ میں نے کبھی لئے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے سے جرائم کےخاتمے کیلئے میڈیا، تاجران، سماجی شخصیات تعاون کریں، ہمیں اطلاع دیں فوری ایکشن ہوگااور اطلاع دینے والے کانام ظیفہ راز میں رکھاجائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button